لبنان کو دی جانے والی سیکورٹی امداد کے معاملے میں تمام خلیجی ممالک متحد نظر آرہے ہیں ۔
سعودی عرب کی جانب سے لبنان کے سیکورٹی اداروں کو دی جانے والی امداد بند کرنے کے اعلان
پر خلیجی ممالک نے اس شاہی مملکت کی بھرپورحمایت اور تائید کی ہے۔
خلیجی ریاست بحرین نے بھی لبنانی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان عرب ممالک یا حزب اللہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لے